نادرا کی خاتون افسرکا کارنامہ‘ بیک وقت اپنے اور شوہرکے 3، 3 شناختی کارڈ جاری کرالیے
جمعہ 1 جنوری 2016 21:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) نادرا کی خاتون افسر کی جانب سے بیک وقت اپنے اور شوہر کے 3، 3 شناختی کارڈ جب کہ اپنے بچے کے 2 (ب) فارم جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے،جمعہ کو نادرا کی خاتون آفیسر ثمینہ پٹھان نے بیک وقت اپنے اور شوہر کے تین، تین شناختی کارڈ جب کہ اپنے بیٹے کے 2 (ب) فارم جاری کرائے ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
تینوں کارڈ 3 سال قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وقت بنائے گئے، 2 ماہ قبل نادرا حکام کی جانب سے ثمینہ پٹھان کو برطرف کر کے ان کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں،لیکن اس کے باوجود ثمینہ اب بھی سکھر برانچ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔
اس کے علاوہ ثمینہ پٹھان نادرا لاڑکانہ برانچ کی انچارج بھی رہ چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثمینہ پٹھان کو ادارے کے اعلیٰ افسران کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے خاتون افسر کے خلاف نہ تو کوئی کارروائی ہو سکی ہے اور نہ ہی انھیں برطرف کیا جا سکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،احسن اقبال
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کینیڈا:سکھ شہری کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار 3 بھارتی شہریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا
-
عمران خان کی آزادی والے ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم ہوگیا،شیر افضل مروت
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.