یمن ،سکیورٹی فورسز اور القاعدہ کے درمیان جھڑپ، 6 ہلاک
ہفتہ 2 جنوری 2016 12:24
عدن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) یمن کے پورٹ شہر عدن کے قریب سرکاری فورسز اور القاعدہ جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی ایک مسلح جھڑپ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مسلح جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب گاڑیوں پر سوار مسلح القاعدہ کے اراکین عدن کی جانب سفر کررہے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں 3 افراد کا تعلق القاعدہ اور 3 افراد کا تعلق سرکاری فورسز سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں یمن کے جنوب مشرقی ساحلی شہر مکالا میں القاعدہ کی جانب سے قائم کی جانے والی عدالت کا سربراہ بھی شامل ہے، یہ عدالت القاعدہ نے گزشتہ سال اپریل میں شہر پر قبضے کے بعد قائم کی تھی۔خیال رہے کہ سال 2015 کے مارچ سے یمن میں سرکاری فورسز اور حوثی جنگجووٴں کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک ہزاروں یمنی ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں، ان جنگجووں نے ستمبر 2014 میں دارالحکومت پر قبضہ حاصل کرلیا تھا اور ملک کے جنوب کی جانب پیش قدمی شروع کردی تھی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.