قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلزکل شروع ہونگے
ہفتہ 2 جنوری 2016 12:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) سیف گیمز کیلئے قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز اتوار سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹرائلز میں8مختلف ویٹ کیٹگریز کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا جن میں56کلوگرام،62 کلوگرام ، 69کلوگرام،77 کلوگرام، 85کلوگرام، 94 کلوگرام، 105 کلوگرام اور پلس105 کلوگرام شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں18 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں56کلوگرام میں عبداللہ غفور، طلحہ طالب اور فہد حسین،62 کلوگرام میں اشتیاق غفور اور محمد شہزاد، 69کلوگرام میں ابوسفیان فرحان انور اورعمران اسماعیل،77 کلوگرام میں محمد ثاقب، راناقیصراور عمررسول لون، 85کلوگرام میں محمد طاہر اور عبدالرحمن، 94 کلوگرام میں عثمان راٹھور اورانیس جاوید، 105 کلوگرام میں اظہر عامر، پلس105 کلوگرام مستقیم بٹ اورنوح دستگیر شامل ہیں جبکہ ان کھلاڑیوں کوکوچز الیاس بٹ اور علی اسلم تربیت د ے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ منتخب آئندہ ماہ فروری میں بھارت میں کھیلی جانے والی سیف گیمز میں شرکت کریگی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.