رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان(ریپ) کے عہدیداران کی ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب لیڈران کو مبارکباد
ہفتہ 2 جنوری 2016 13:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان(ریپ) کے قائم مقام چیئرمین نعمان احمد شیخ او ر چیئرمین چوہدری محمد شفیق نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم منیر ، چیئرمین افتخار علی ملک ،سابق صدرایف پی سی سی آئی میاں ادریس،سابق سینئرنائب صدر اور تمام لیڈران کو ایف پی سی سی آئی کے سالانہ الیکشن 2016 میں یو بی جی کی بے مثال کامیابی اورنو منتخب صدر عبد الرؤ ف عالم ،نومنتخب سینیئر نائب صدر شیخ خالد تواب سمیت دیگر منتخب نائب صدور کی فیڈریشن الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے الیکشن میں کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری کی اکثریت کا یوبی جی پر اظہار اعتماد ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ملک کی معاشی ترقی سے وابستہ ہے اور یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم منیر کی قیادت میں ملکی معاشی ترقی کے لئے ہر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کئے جائیں گے ۔
چوہدری شفیق اور نعمان شیخ نے ایس ایم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سال 2015 میں ایف پی سی سی آئی کے سینیئر نائب صدر کی اہم نشست کے لئے ریپ کے سرپرست اعلیٰ عبد الرحیم جانو کا انتخاب کیا اور فیڈریشن کی اہم ذمہ داریاں مکمل اختیار ات کے ساتھ سونپ دیں ،عبد الرحیم جانو نے فیڈریشن کے اہم شعبوں مثلاََ اکاؤنٹس ، فیئر اینڈ ایگزیبیشن اور ایکسپورٹ اور کاکردگی ایوارڈ کے سر براہ کے طور پر فیڈریشن سے کرپشن کلچر کا مکمل خاتمہ کردیا اور صاف شفاف طریقہ ءِ کا ر اختیار کرتے ہوئے فیڈریشن کے ریوینیو میں قابل قدر اضافہ کیا ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے مختلف حکومتی وغیر حکومتی شخصیات اور مختلف ممالک کے سفیران کو فیڈریشن میں مدعو کیا اور 65 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جسکی وجہ سے تاجر برادری کی آواز کو قومی اور بین الاقوامی طور پر ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے پذیرائی ملی جسکا ایک ایک اہم ثبوت یہ بھی ہے کہ 39 ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈ کی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزراء سمیت ایف پی سی سی آئی کے صدر نے خصوصی طور پر عبد الرحیم جانو کی شاندار خدمات کو سراہا اور بطور اعتراف گولڈ میڈ ل سے نوازا۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.