بھارت:پٹھان کوٹ ایئربیس پرنامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس میں 4حملہآور اور
دو فوجی ہلاک ‘فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے:بھارتی میڈیا
عمر جمشید ہفتہ 2 جنوری 2016 15:50
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 جنوری۔2015ء) بھارتی صوبہ پنجاب کے شہرپٹھان کوٹ ایئربیس پرنامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس میں 4حملہ آور اور دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی فورسزاورحملہ آوروں کے رمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری -بھارتی میڈیا کے مطابق ایئربیس اور اطراف کا علاقہ سیل کردیاگیاہے،ہیلی کاپٹرز فضا میں اڑ رہے ہیں جبکہ فوج کے کمانڈو یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
حملہ آور پولیس وین میں ایئربیس میں داخل ہوئے ،حملے میں 6سے7حملہ آور ملوث ہیں۔ یہ حملہ پاکستان کی سرحد کے قریب پٹھان کوٹ کے علاقے میں ہوا ہے۔بھارتی وزارتِ دفاع کے ترجمان نتن وکانکر نے کہا ہے کہ دو حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے فوج کی گاڑی ہائی جیک کی، انھوں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں۔(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق باقی حملہ آوروں کو حصار میں لے لیا گیا ہے تاہم وقفے وقفے سے ایئر بیس سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔
ہفتہ کی صبح ہونے والے اس حملے میں شدت پسند پولیس کی گاڑی استعمال کرتے ہوئے پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے داخل ہوئے۔ایک اور اطلاع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے اڈے پر چار سے پانچ مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے حملہ آور اسلحے سے لیس ہیں اور ایئر بیس کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ ان کا تعلق جیش محمد سے ہے۔خیال رہے کہ شدت پسند گروپ جیش محمد بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کی مخالفت کرتا ہے۔بھارت کا کہنا ہے کہ جیشِ محمد کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے جس کی پاکستان تردید کرتا ہے۔پٹھان کوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس چیف نے میڈیاکو بتایا حملہ آورں اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفسر کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں لڑاکا فوجی طیاروں کو نقصا نہیں پہنچا اور سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ مسلح افراد کا یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے ہوا۔فضائی اڈے کے اطراف میں فائرنگ جاری ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز فضا میں اڑ رہے ہیں جبکہ فوج کے کمانڈو یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔اس سے قبل اگست میں گرداس پور کے ایک پولیس سٹیشن پر ہونے والے اسی قسم کے حملے میں سات افراد مارے گئے تھے۔یہ واقعے ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی فضا دوبارہ ساز گار ہوئی ہے اور بھارتی وزیرِ اعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے لیے پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.