زمبابوے نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں افغانستان کو 117 رنز سے شکست دے دی
اتوار 3 جنوری 2016 12:38
شارجہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) زمبابوے نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ہیملٹن مساکڈزا اور لوک جونگوے کی شاندار کارکردگی کی بدولت افغانستان کو 117 رنز سے ہرا دیا۔ افغان ٹیم 176 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لوک جونگوے نے کیریئر بیسٹ باؤلنگ کی اور چھ رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہیملٹن مساکڈزا نے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر زمبابوے کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبورا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، زمبابوین ٹیم 48.3 اوورز میں 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ہیملٹن مساکڈزا نے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، گریم کریمر 58 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔(جاری ہے)
میرویس اشرف نے تین جبکہ دولت زدران اور امیر حمزہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 16.1 اوورز میں 58 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، محمد شہزاد کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا، شہزاد نے 31 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے لوک جونگوے نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور چھ رنز کے عوض 5 کھلاڑی میدان بدر کئے۔ نیول میڈزیوا نے تین اور ٹینڈائی چسرو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.