پشاور میں کرکٹ کو فروغ دینا مشن ہے‘ ڈاکٹر فیصل ملک
اتوار 3 جنوری 2016 16:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) پشاور کرکٹ اکیڈمی کے روح واں ڈاکٹر فیصل ملک نے کہاہے کہ پشاور میں کرکٹ کوصحیح معنوں میں فروغ دینااور نئے کرکٹرز کو پالش کرکے انہیں سامنے لا نا ان کا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے پشاور کے نواحی علاقہ پھندومیں خظیر رقبے پر مشتمل گراؤنڈ بنایا جس پر مزید کا م بھی جاری ہے جہاں پر نہ صرف میچز کھیلے جارہے ہیں بلکہ پشاور کی تاریخ کی پہلی نجی اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
گزشتہ روز پشاو ر کرکٹ اکیڈمی کے نئے برانچ کی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل ملک نے کہاکہ پشاور کرکٹ کا گڑھ ہے یہاں پر جتنا ٹیلنٹ کسی بھی جگہ پر نہیں ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو مواقع دیکر انہیں پالش کیا جائے،اس حوالے سے یہ بیڑہ از خود اٹھاکر اس نیک کام میں پہل کیا ہے ۔(جاری ہے)
انکاکہناتھاکہ جمخانہ گراؤنڈ میں بے تحاشہ رش کو دیکھ کر پشاور کے نواحی علاقے میں پھندو میں خظیر اراضی مشتمل گراؤنڈ بنایا جہاں پر پشاور کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو تربیت کیساتھ ساتھ میچز بھی خوشگوار ماحول میں کھیلے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہ اپنی مددآپ کے تحت اکیڈمی میں زیر تربیت کرکٹرزکا دوبئی کا دورہ بھی کرچکاہوں اور انشاء اللہ وقتا!فوقتاً یہ سلسلہ جاری ہے گا۔کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہورہاہے اور انہیں انٹر نیشنل کرکٹ بھی مل رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پشاور میں کرکٹ کی ترقی کیلئے اپنی مددآپ کے تحت اتنا بڑاقدم اٹھایا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور دیگر حکام سیمطالبہ کرتے ہیں کہ رولراور دیگر ضروری سامان کیساتھ ساتھ ڈریسنگ روم اور پانی کی سہولت کی فراہمی کیلئے ہماری مددکی جائے ۔تاکہ اس طرح ہم اپنے مشن کو جاری رکھ سکے ۔اس موقع پر پشاور ریجن کرکٹ کے صدر وگورننگ باڈی پی سی بی کے ممبر گل زادہ نے پی سی بی کی طرف سے یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ انہیں رولر اور دیگر سامان ففراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی سی اے پشاور کے سیکرٹری اصغر علی خان ودیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.