اسلام آباد ‘انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی
پیر 4 جنوری 2016 12:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی‘ عدالت کے باہر پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے ضمانتوں پر رہا کارکن پھٹ پڑے اور سوال کیا کہ عمران خان اور طاہر القادری کہاں ہیں‘ ڈیڑھ سال سے عدالتوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں کیس آگے نہیں بڑھ رہا تب ہم نے قائدین کے کہنے پر دھرنا دیا اب قائدین ہمارے لئے دھرنا دیں۔
پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت ہوئی ۔(جاری ہے)
عدالت میں عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ضمانتوں پر رہا 103کارکنان پیش ہوئے جبکہ دونوں جماعتوں کا کوئی بھی رہنما پیش نہیں ہوا۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت کے باہر دونوں جماعتوں کے کارکنان پھٹ پڑے اور کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کہاں ہیں قائدین اب ہمارے لئے دھرنا دیں گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہم عدالتوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں کیس آگے نہیں بڑھ رہا صرف تاریخ دے دی جاتی ہے۔ قائدین کے کہنے پر نکلے تھے آج وہ ہمارے لئے کھڑے نہیں ہورہے۔ (ن غ)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.