برینڈن میکولم زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کیخلاف سیریز کے باقی میچوں سے باہر
پیر 4 جنوری 2016 13:12
ماوٴنٹ ماوٴنگینی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مک کولم زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے تاہم پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق مک کولم سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ تیسرے اور بارش سے متاثرہ چوتھے میچ میں بھی ٹیم میں شامل نہ رہے ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ مک کولم، پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل کسی میچ کیلئے زیرغور نہیں ہوں گے ، اس سے قبل انھوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے بقیہ مقابلوں کے لیے مک کولم کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات ہیں۔(جاری ہے)
مائیک ہیسن نے کہا کہ مک کولم مکمل طورپر صحت یاب نہیں ہیں اور وہ ہماری توقعات کے مطابق وقت پر فٹ نہیں ہوسکے اس لیے ان کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔
مک کولم پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد وہ کرکٹ سے ریٹائر ہوں گے ،وہ مارچ میں ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔کیوی ٹیم کے کپتان مک کولم کے علاوہ فاسٹ باوٴلر ٹیم ساوٴتھی بھی سری لنکا کے خلاف آخری میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے وہ سیریز کے چوتھے میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.