موسمی تبدیلیا ں ، کپاس کی پیداوار میں 34 فی صد کمی

پیر 4 جنوری 2016 14:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) ملک میں کپاس کی پیداوار رواں سیزن کے دوران شدید گرمی ، نمی اور بارش کے باعث 34 فی صد کمی کے بعد پندرہ سال کی کم سطح پر آ گئی۔چئیر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق رواں سیزن ملک میں کپاس کی 92 لاکھ گانٹھیں تیار ہوئیں۔

(جاری ہے)

پیداوار میں کمی کے باعث سیزن میں ٹیکسٹائل انڈسٹری نے 41 لاکھ بیلز خریدیں جس کے بعد کل خریدی گئی بیلز کی تعداد 72 لاکھ 71 ہزار بیلز رہیں۔

احسان الحق کے مطابق ملک میں رواں سیزن کے دوران بارش، شدید گرمی اور نمی کے باعث کپاس کی پیداوار شدید متاثر ہوئی اور 34 فی صد کمی کے بعد پندرہ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمد کندگان کی خریداری بھی 36 ہزار بیلز کم ہو کر 3 لاکھ 55 ہزار بیلز ہو گئیں