آل پاکستان غلام عباس بلوچ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 5میچوں کے فیصلے ہوگئے
پیر 4 جنوری 2016 16:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری گراؤنڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید پانچ میچوں کے فیصلے ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ عمر لین نے ینگ اسلام فٹ بال کلب کو 2-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان اور خیر محمد نے گول اسکور کئے ۔
دوسرے میچ میں اسلم الیون ملیر نے مد مقابل ینگ ہنگورہ فٹ بال کلب کو 4-0سے شکست دیدیا ،اسلم الیون کے ظہیر احمد اور سراج نے دو ،دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔(جاری ہے)
تیسرے میچ میں غنی الیون نے ایک سخت مقابلے کے بعد کلر ی محمڈ ن کو 1-0سے زیر کردیا ،غنی الیون کے عامر نے میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کیا ،چوتھے میچ میں معمار اسپورٹس نے صادر بر یونین کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے سردار ،عبدلغیور ،اور شہزاد نے گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں ناکہ محمڈن نے شاہ اسپورٹس کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیافاتح ٹیم کی جانب سے حمید خان اور ذوہیب نے گول کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام عباس ،حیدر علی ،پرویز یوسف ،گلزار ظہور ،نذر شباب ،یوسف بلوچ ،واجد کادو ،عبدالباقی ،شوکت علی اور خدابخش نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.