چینی کمپنی کی جانب سے خیرپور میں سیمنٹ فیکٹری کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، منظور حسین وسان
پیر 4 جنوری 2016 18:39
کراچی ۔ 4 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر معدنیات منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ کوٹ ڈیجی خیرپور میں ابن شاہ کے مقام پر چینی کمپنی کی جانب سے سیمنٹ فیکٹری کا منصوبہ کوٹ ڈیجی کے محنت کشوں کیلئے ایک تحفہ ہے جس سے علاقے کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، سیمنٹ فیکٹری کے قیام کا منصوبہ پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنائے گا اور اس منصوبے سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے دفتر نیو سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد سے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر جینگ جیانو Jang Jiaunduo کر رہے تھے۔(جاری ہے)
چینی وفد نے صوبائی وزیر معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان کو بتایا کہ چینی انجینئرز اور ماہرین کے ایک وفد نے کوٹ ڈیجی خیرپور میں سیمنٹ فیکٹری کے قیام کے لئے دو روزہ دورہ کر کے فزیبلیٹی کے لئے تفصیلات جمع کر لی ہیں۔
وفد نے بتایا کہ ابن شاہ کا مقام سیمنٹ فیکٹری کے قیام کے لئے نہایت موزوں ہے۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ سیمنٹ فیکٹری کے قیام پر 100 ملین روپے سے زائد کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت مذکورہ سیمنٹ فیکٹری کے قیام کے لئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
شیخ وقاص اکرم بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی نامزدگی سے لاعلم
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.