سیف گیمز کیلیے ٹرائلز کے دوران پہلوان آپس میں گھتم گھتا
منگل 5 جنوری 2016 16:19
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) سیف گیمزکیلئے قومی ریسلنگ ٹیم کے ٹرائلز کے دوران پہلوان آپس میں لڑپڑے ، لڑائی میں کوچز اور حامیوں نے ایک دوسرے پر خوب مکے برسائے ، ریسلنگ فیڈریشن ڈسپلنری ایکشن لینے کیلئے کمیٹی بنادی ۔ تفصیلات کے مطابق نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں ہونے والے سیف گیمز کیلئے ٹرائلز کی نگرانی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں نے کی ۔
ٹرائلز کے دوران ریسلز علی اور عمیر پہلوان کی حریف پہلوان محمد انعام کے چیلنج کرنے پر تلخ کلامی ہوئی جو چند لمحوں میں لڑائی میں بدل گئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو مکے اور تھپڑمارے ، اس دوران دونوں اطراف سے حامیوں اور کوچز بھی رنگ میں کود پڑے اور جمنازیم ہال میدان جنگ بن گیا ۔(جاری ہے)
اس دوران ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار کو بھی دھکے لگے جب کہ انتظامیہ اور ریفریز بے بس دکھائی دئیے ۔
لڑائی کے بعد دونوں گروپس کی صلح کراکر ٹرائلز کو جاری رکھتے ہوئے سیف گیمز کیلئے 8 رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا جس میں لڑائی میں شامل محمد انعام اور محمد عمیر سمیت محمد بلال ، عبدالوہاب ، نادر علی ، عبدالرحمان ، اسد بٹ اور زمان انور کو بھی منتخب کرلیا گیا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار نے لڑائی کرنیوالے پہلوانوں کیخلاف ڈسپنلری ایکشن لینے کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی جو ذمہ داروں کا تعین کرکے سزا تجاویز کرے گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.