عوام کو معیاری ہسپتال میسر نہیں، حکمران جنگلہ بس اور فلاپ سکیموں پر اربوں خرچ کر رہے ہیں‘ چودھری شافع حسین
بدھ 6 جنوری 2016 20:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین سے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی اور سیکرٹری جنرل ملک شکیل سکندر نے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کی کارکردگی، تنظیم سازی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، جنگلہ بسوں کیلئے تو اربوں روپے ہیں لیکن عوام کو ایک بھی معیاری ہسپتال میسر نہیں، حکومت نے انتخابات سے پہلے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا پھر دو سال اور اب حکومتی وزراء 2018ء تک بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے کے اشارے دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس لگاتی ہے لیکن اس کے فوائد ان تک نہیں پہنچتے، ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کی جائے اور اداروں سے کرپشن ختم کر کے ان کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ حکومت جنگلہ بس اور دیگر فلاپ منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت ابتر ہے، ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹے ہوتے ہیں، حکمرانوں کی ترجیح عوامی خدمت نہیں بلکہ دکھاوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن کو متحد ہو کو ملک میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت آئندہ انتخابات کروانے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ دھاندلی کا الزام کسی پر نہ لگ سکے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ کیلئے فعال کردار ادا کیا ہے اور نوجوانوں نے ہر قسم کے حالات میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے بلال مصطفی شیرازی کو ہدایت کی کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بھی یوتھ ونگ کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.