حتمی تاریخ میں کئی بار اضافے کے باوجود ایف بی آر کی ٹیکس وصولی نہ بڑھ سکی، گزشتہ سال 8فیصد کمی ہوئی
وصولی میں خاطرخواہ اضافہ نہ ہونے کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 29فروری تک توسیع کا امکان
بدھ 6 جنوری 2016 20:33
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) حتمی تاریخ میں کئی بار اضافے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی نہ بڑھ سکی، گزشتہ سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی میں 8فیصد کمی ہوئی،وصولی میں خاطرخواہ اضافہ نہ ہونے کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 29فروری تک توسیع کی جاسکتی ہے۔
(جاری ہے)
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق دو 2016ء تک صرف 6لاکھ 90ہزار افراد نے ٹیکس جمع کروایا، جبکہ 31دسمبر 2014تک 7لاکھ 50ہزار ٹیکس گزاروں نے ٹیکس جمع کروایا تھا۔
اس طرح سال 2015ء کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں 8فیصد کمی ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق ٹیکس جمع کروانے کے لئے گزشتہ سال ای فائلنگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، ساڑھے 5لاکھ افراد نے ای فائلنگ کے ذریعے گوشوارے جمع کروائے، تاہم 1لاکھ 40ہزار افراد نے مینؤل فارم جمع کروائے۔ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ وصولی میں خاطرخواہ اضافہ نہ ہونے کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں انتیس فروری تک توسیع کی جاسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.