اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کے لئے 5سپیشل پرمسز کے گرد تعمیراتی کاموں کا این او سی جاری
دوران تعمیر کسی عمارت کے نقصان کا ذمہ دارمتعلقہ محکمہ ہوگا‘ ایل ڈی اے نے عمارتوں کی دیکھ بھال،سینٹ اینڈ ریو چرچ کی تزئین و آرائش کی بھی حامی بھرلی
بدھ 6 جنوری 2016 22:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کے لئے 5سپیشل پرمسز کے گرد تعمیراتی کاموں کا این او سی جاری کر دیا جس کے مطابق دوران تعمیر کسی عمارت کے نقصان کا ذمہ دارمتعلقہ محکمہ ہوگا، ایل ڈی اے نے عمارتوں کی دیکھ بھال،سینٹ اینڈ ریو چرچ کی تزئین و آرائش کی بھی حامی بھرلی۔
بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن تعمیر کے دوران سپیشل پرمسز کے لئے ایل ڈی اے کو این او سی جاری کرنے کا معاملہ التوا کا شکار تھا تاہم پنجاب حکومت نے5سپیشل پرمسز کے گرد تعمیراتی کام کرنے کا این او سی جاری کردیاہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی کی سفارش پر محکمہ آرکیالوجی نے اجازت دی ہے۔(جاری ہے)
اعلی سطحی کمیٹی میں سیکرٹری آرکیالوجی ہمایوں مظہرشیخ، ڈی جی ایل ڈی ایاحدخان چیمہ، معروف آرکیٹیکٹ نئیر علی دادا ممبرہیں۔
کمیٹی نے چند سفارشات اور شرائط پر اورنج لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے جی پی او، لکشمی، سپریم کورٹ کی عمارت، موج دریادربار اورشاہ چراغ بلڈنگ کے گردتعمیراتی کاموں کااین او سی جاری کردیا گیاہے جس میں دوران تعمیرعمارتوں کے قریب کسی قسم کی وائبریشن نہ ہونے، عمارت کو نقصان نہ پہنچانے کی سفارش شامل ہے۔ کمیٹی نے شرط عائد کی ہے کہ دھول مٹی سے عمارتوں کو اٹ نہ دیا جائے جس کے لئے متواتر پانی کا چھڑکا کرنے کی بات کی گئی ہے۔کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ عمارت کو نقصان کی صورت میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار ہوگا اور کسی صورت تعمیراتی عملہ دوران تعمیرعمارتوں میں داخل نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے کمیٹی کے سامنے تمام عمارتوں کی دیکھ بھال اور سینٹ اینڈریو چرچ کی تزئین و آرائش کی حامی بھی بھری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.