دورہ نیوزی لینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے لگایا گیا قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ کئی تنازعات کو پیچھے چھوڑ کر اختتام پذیر
محمد حفیظ، اظہر علی کا بائیکاٹ، وقار یونس کی ناراضگی، آفریدی کا ” گھٹیا سوال“ ، فٹنس میں بہتری کی بجائے تنازعات نے جنم لیا
جمعرات 7 جنوری 2016 15:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے لگایا گیا قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ کئی تنازعات کو پیچھے چھوڑ کر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورہ کیلئے فٹنس کیمپ 21 دسمبر 2015 کو شروع ہوا تھا جو 7 جنوری 2016 کو اختتام پذیر ہوگیا ہے۔18 دن جاری رہنے والے اس کیمپ میں جہاں کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر بنانے میں مدد ملی وہیں بہت سے تنازعات نے بھی جنم لیا۔
فٹنس کیمپ کو سب سے پہلے تنازعہ کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے دورہ کیلئے کیمپ میں شامل کیا گیا۔ محمد عامر کی شمولیت پر محمد حفیظ اور اظہر علی سخت ناراض ہوئے اور کیمپ کا بائیکاٹ کردیا، بعد ازاں اظہر علی نے محمد عامر کی شمولیت پر احتجاج کرتے ہوئے قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا لیکن چیئرمین پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو کیمپ میں شمولیت پر رضامند کرلیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.