برطانیہ نے داخلے پرپابندی لگائی تو 70 کروڑ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری منسوخ کردوں گا،ٹرمپ کی دھمکی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 7 جنوری 2016 20:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء ) مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے بعد برطانیہ کو بھی آنکھیں دکھا دی ہیں اور دھمکی دی ہے کہ اگر برطانیہ میں ان کے داخلے پر پابندی لگائی گئی تو وہ 70 کروڑ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری منسوخ کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ آرگنائزیشن سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا سکاٹ لینڈ میں دو مختلف منصوبوں پر ستر کروڑ پاونڈ سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے ۔ مسلمانوں کے خلاف بیان پر برطانیہ میں پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد افرا د نے ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پابندی کی درخواست پر دستخط کے بعد اگر دارالعلوم میں اس مہینے بحث کے نتیجے میں برطانیہ میں ان کے داخلے پر پابندی لگائی گئی تو وہ اسکاٹ لینڈمیں70کروڑپاونڈکی سرمایہ کاری منسوخ کر دیں گے۔