ماہرہ خان کے انکارسے مہوش حیات کی قسمت جاگ اٹھی
جمعہ 8 جنوری 2016 12:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) فلم ”نامعلوم افراد“ کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا کی جوڑی کی آنے والی فلم ”ایکٹراِن لا“ میں آخری لمحات میں ماہرہ خان کی جگہ مہوش حیات کو کاسٹ کرنا پڑا کیونکہ ماہرہ خان اپنی فلم ”ہو من جہاں“ کی تشہیرمیں اِتنی مشغول تھیں کہ انہوں نے ہدایت کار نبیل قریشی سے شوٹنگ چند روز آگے بڑھانے کے لیے کہا جس پر اپنی اصول پسندی کیلئے مشہور نبیل قریشی نیانکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق ماہرہ خان اور فلم والا کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا جس کے تحت دسمبر کے آخری ہفتے سے انہیں ’ایکٹر اِن لاء کی شوٹنگ شروع کرنی تھی، مگر دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ماہرہ خان نے شوٹنگ کی تاریخوں میں تبدیلی کی درخواست کی جو نبیل قریشی کو منظور نہیں تھی۔(جاری ہے)
اس طرح کام کی تلاش میں مصروف مہوش حیات کو بھی فلم مِل ہی گئی ، یعنی ایکٹر فہد مصطفٰی ، علی خان کے ساتھ بالکل آخری لمحات میں مہوش حیات کو سائن کیا گیا۔
یہ امر دلچسپ اس لیے بھی ہے کہ نامعلوم افراد میں مہوش حیات نے تو اپنے آئٹم نمبر کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی ، مگر فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے باوجود ساری شہرت سوہائے علی ابڑو کے حصے میں آئی تھی اور مہوش حیات کی بڑے پردے پر اداکاری کی صلاحیتوں پر بھی بیشمار سوالات اٹھائیگئیتھے جس کی وجہ سے اْن کے پاس کوئی دوسری فلم بھی نہیں تھی۔ اس فلم سے متعلق پریس کانفرنس ہفتے کو کراچی میں کی جارہی ہے تاہم فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے حلقے فہد مصطفٰی اور مہوش حیات کی جوڑی پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ فہد مصطفٰی تو بڑے پردے پر اپنی صلاحیت منواچْکے مگر مہوش کے لیے ابھی یہ سفر خاصہ طویل ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
منوج باجپائی نئی فلم میں مہاتما گاندھی کا کردار ادا کریں گے
-
گووندا اورکومل شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھی: سنیتا آہوجا کا انکشاف
-
پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو سیکھی، برطانوی گلوکارہ
-
فلم ’’گھوسٹ اسکول‘‘ کی سندھ میں نمائش پر پابندی؛معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا
-
قوالی نائٹ میں صبا قمر اور یاسر حسین کی پرفارمنس، ویڈیو وائرل
-
مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب، نومبر میں عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی
-
رجب بٹ اور امر خان ایک ساتھ، نئی پاکستانی فلم کی شوٹنگ شروع
-
دانش تیمور اور عائزہ خان کی طلاق کی افواہیں، اداکار کی بھابھی نے وضاحت کردی
-
ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی ستارہ امتیاز کیلئے سفارشات وفاق نے مسترد کردیں، وزیرثقافت سندھ
-
شوبز کے کئی مرد ساتھی اداکاروں نے دھوکا دیا، سعدیہ امام کا انکشاف
-
سنی دیول 56 کروڑ روپے کے قرض میں کیسے ڈوبے اداکار نے حقیقت بتا دی
-
آوارہ پن فلاپ ہوئی تو ایوارڈ شوز میں بھی مدعو نہیں کیا گیا، شریا سرن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.