قوالی نائٹ میں صبا قمر اور یاسر حسین کی پرفارمنس، ویڈیو وائرل

نصرت فتح علی خان کی معروف قوالی پر دونوں فنکاروں نے رقص کرکے محفل کو یادگار بنا دیا

جمعہ 21 اگست 2026 11:50

قوالی نائٹ میں صبا قمر اور یاسر حسین کی پرفارمنس، ویڈیو وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ صبا قمر اور اداکار یاسر حسین کی قوالی نائٹ میں شرکت اور محفل سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دونوں فنکار قوالی کی محفل میں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ صبا قمر اور یاسر حسین نے موسیقی سے محظوظ ہونے کے ساتھ رقص بھی کیا، جبکہ ان کا بے تکلف انداز محفل میں موجود دیگر شرکا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

محفل کے دوران استاد نصرت فتح علی خان کی معروف صوفیانہ قوالی ’’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا ڈھولنا‘‘ پیش کی گئی، جس نے تقریب کی رونق میں مزید اضافہ کردیا۔ویڈیو میں صبا قمر گہرے میرون رنگ کی میکسی جبکہ یاسر حسین سیاہ رنگ کے مشرقی لباس میں نظر آئے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مقام کو ننھی سفید روشنیوں، ہلکی سنہری روشنی اور پھولوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جس سے محفل کا ماحول مزید دلکش ہوگیا۔

دونوں فنکاروں نے تقریب میں رسمی انداز کے بجائے دوستانہ اور بے تکلف انداز میں شرکت کی اور قوالی و موسیقی سے بھرپور لطف اٹھایا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے صبا قمر اور یاسر حسین کے خوشگوار انداز کو سراہا، جبکہ قوالی نائٹ کی ویڈیو بھی تیزی سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے ۔