عامر کے بارے میں باتیں بند ہوجانی چاہیئے ، اجمل ، حفیظ کی باؤلنگ کو کھونے کا ٹیم کو نقصان ہوا: وقار یونس
ذیشان مہتاب جمعہ 8 جنوری 2016 13:09
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے بارے میں اب باتیں بند ہوجانی چاہیئے ، اجمل اور حفیظ کی باؤلنگ کو کھونے کا ٹیم کو بہت نقصان ہوا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے بورے والا ایکسپریس کے نام سے مشہور وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عامر کا معاملہ اب ختم ہونا چاہیئے ، فاسٹ باؤلر کی ٹیم میں واپسی سے باؤلنگ لائن اپ مضبوط ہوگی، وہاب ریاض ،محمد عرفان اور عامر جیسے سینئر لڑکے ٹیم میں ہونے کا فائدہ ہوگا۔
ہیڈ کوچ کے مطابق انہوں نے 15سال گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے ، وہ کسی کے ساتھ زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں ،احمد شہزاد اور عمر اکمل کے بارے میں ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیا د ہیں ۔ وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے ، ہم موجود ہ دور کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں کیوں کہ اب 340کاہدف بھی اچھی پچ حاصل کیا جاسکتا ہے ، حالیہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر سب سے زیادہ توجہ دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں پاور ہٹنگ بھی کروائی گئی ہے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.