کرس گیل نے ہم سے بھی فلرٹ کیا تھا، کئی خواتین میدان میں آ گئیں
جمعہ 8 جنوری 2016 14:57
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء)ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل کا بگ بیش میں خاتون ٹی وی رپورٹر کے ساتھ فلرٹ کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلیا میں شور مچا ہوا ہے۔ ایک خاتون نے ویسٹ انڈین کرکٹر پر ورلڈ کپ کے دوران انتہائی گھٹیا حرکت کرنے کا بھی الزام عائد کر دیا ہے۔ فاکس سپورٹس کی رپورٹر نیرولی نے کہا کہ کرس گیل تسلسل کے ساتھ ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔
وہ قابل نفرت اور ان کا طرز عمل بھی نفرت انگیز ہے۔ چینل نائن کی رپورٹر یووینی نے کہا کہ مجھے ٹویٹر کے ذریعے ایک نوٹیفکیشن ملا جس میں گیل نے کہا کہ وہ میرے کسی انٹرویو کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئے اور میرے ساتھ باہر ڈنر کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ عورتوں کے پیچھے پڑے رہنے والا مرد ہے۔(جاری ہے)
ادھر ایک خاتون نے الزام لگایا کہ سڈنی میں ورلڈ کپ کے دوران گیل نے انتہائی شرمناک حرکت کی۔
گیل کے ایجنٹ سائمن اوتیری نے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بگ بیش انتظامیہ کی جانب سے گیل پر لیگ کے دروازے بند کرنے کی بھی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ منیجر انتھونی ایورارڈ نے بھی گیل سے بات کی ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ لیگ کی ساکھ کو بچانے کیلیے انھیں ایونٹ سے الگ کیا جا سکتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.