پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کو ’صاف ستھری لیگ‘ بنانے کیلئے کوشاں
جمعہ 8 جنوری 2016 15:13
کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) دنیا بھر میں آئی پی ایل ، آئی سی ایل ، بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ سمیت زیادہ تر مشہور لیگز کو سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ کے سنگین اور بدنام سکینڈلز کا سامنا رہا ہے ۔ کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کو ’’ صاف لیگ‘‘ بنانے کیلیے کوشاں ہے ۔ 4 فروری سے دبئی میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ کرپشن سے بچانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے اور وزارت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ملک کی معتبر اور بڑی انٹیلی جنس ایجنسی کے قابل افسران کا تقرر کریں جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کے افسران کے ساتھ مل کر لیگ کو سٹے بازوں اور اسکینڈلز سے بچانے کا میکانزم تیار کریں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نجم سیٹھی براہ راست سپر لیگ کی نگرانی کر رہے ہیں اور بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے انکی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ کرپشن سمیت کئی معاملات کا جائزہ لوں ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والی زیادہ تر ٹی 20 لیگز سٹہ بازی اور سپاٹ فکسنگ کی زد میں آچکی ہیں اسی لئے ہم نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ ایسے قابل افسران کی خدمات ہمیں دی جائیں جو شارجہ اور دبئی میں کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور سٹے بازوں پر نظر رکھیں گے ۔
پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 310 کرکٹروں کے نام ڈرافٹ میں موجود ہیں البتہ کئی بڑے نام ٹورنامنٹ سے پہلے دستبردار ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لیگ کامیاب ہونے کی صورت میں اس کا فائدہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہوگا ۔ شہریار خان نے کہا کہ کرپشن پر ہماری پالیسی واضح ہے ، تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کے مالکان کو بتا چکے ہیں کہ ہم ایسا نظام لارہے ہیں جسکے ذریعے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کالوں کی سکریننگ کی جائیگی اگر کوئی کھلاڑی فون یا کسی اور نیٹ ورک کے ذریعے مشکوک شخص سے رابطہ رکھے گا تو اسکی اطلاع ہمارے سسٹم کے ذریعے لوگوں کو مل جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.