خاتون صحافی سے بدتمیزی ، این چیپل کا کرس گیل پر دنیا بھر میں پابندی لگانے کا مطالبہ
ہفتہ 9 جنوری 2016 12:12
کینبرا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری- 2016ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این چیپل نے خاتون صحافی سے بدتمیزی کرنیوالے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل پر دنیا بھر میں پابندی کا مطالبہ کر دیا ، کہتے ہیں خاتون صحافی سے گیل کے نازیبا رویئے پر جرمانہ اور بگ بیش میں پابندی بہت کم سزا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کےمطابق شہرہ آفاق آسٹریلوی کرکٹر اور سابق کپتان این چیپل نے اپنے کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئی سی سی کو گیل کے دنیا بھر کی لیگوں میں کھیلنے پر پابندی لگانے کی تجویز دے تاکہ وہ آئندہ کسی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت نہ کریں ۔
این چیپل کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بورڈ اپنے تمام کلبوں کوہدایت کرے کہ آئندہ کوئی بھی گیل سے معاہدہ نہ کرے اور تمام دنیا کی ایسا ہی کرنے کی طرف توجہ دلائی جائے ۔ یاد رہے کہ کرس گیل نے چند روز پہلےایک آسٹریلوی خاتون صحافی کو براہ راست انٹرویو دیتے ہوئے اس کی آنکھوں کی تعریف کردی اورساتھ ہی اسے اپنے ساتھ مشروب پینے کی دعوت بھی دے ڈالی جس پر بگ بیش میں ان کی ٹیم میلبورن رینیگیڈز نے انہیں 10 ہزار ڈالر جرمانہ کر دیا تھا جب کہ گیل کو اپنے رویئے پر معافی بھی مانگنا پڑی تھی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.