عامر کو اپنے لئے خطرہ نہیں سمجھتا ، انگلینڈ سیریز نے ٹیم کی فٹنس کا راز کھول دیا ، وہاب ریاض
ہفتہ 9 جنوری 2016 12:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) وہاب ریاض نے محمد عامر کو اپنے لیے خطرہ قرار دینے کا تاثر مسترد کردیا،ان کا کہنا ہے کہ مجھے پیسر کی واپسی سے کوئی مسئلہ نہیں، بہتر اسکواڈ کی تشکیل کیلیے نوجوانوں کو مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ میں محمد عامر کی واپسی سے اپنے لیے کوئی خطرات محسوس نہیں کرتا، ان کے ٹیم میں جگہ بنانے سے میرے لیے مسائل نہیں ہوں گے، انھوں نے کہا کہ بہتر قومی سکواڈ کی تشکیل کیلیے نوجوانوں کو تسلسل سے مواقع دینا ہوں گے، آئندہ ایونٹ کی تیاری کے لیے دورہ نیوزی لینڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ہمیں بخوبی اندازہ ہوگا کہ اس وقت کارکردگی کے معیار میں کہاں کھڑے ہیں، ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ بعد ازاں کرکٹرز یو اے ای کی بیٹنگ اور سلو پچز پر پی ایس ایل کے دوران مسابقتی کرکٹ کھیلیں گے، کیویز کیخلاف سخت مقابلوں کے بعد دبئی اور شارجہ میں فرنچائز ٹیموں کی جانب سے کھیلتے ہوئے ورلڈٹی ٹونٹی کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا ، امارات کی کنڈیشنز بھارت سے ملتی جلتی ہیں، وہاں بھرپور میچ پریکٹس حاصل ہوگی۔(جاری ہے)
ایک سوال پر وہاب ریاض نے تسلیم کیا کہ انگلینڈ سے محدود اوورز کے مقابلوں میں شکستیں فٹنس میں کمی کا نتیجہ تھیں،انھوں نے کہا کہ بیٹنگ میں بھی جارحیت کی کمی نظر آئی، آخری اوورز میں بولنگ توقعات کے مطابق نہ تھی ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.