اقراء گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شمع کلب نے جیت لیا
ہفتہ 9 جنوری 2016 13:53
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پہلااقراء گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شمع کرکٹ کلب نے جیت لیا،شمع کلب کی طرف سے قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان اور عادل آمین نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرکے اپنے کلب کوفتح دلانے میں کلیدی رول پلے کیا۔شاہی باغ سپورٹس کمپلیکس پشاور کے جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے پہلے اقراء گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شمع کلب کے کپتان اور قومی ٹیم کے مایہ ناز کرکٹرمحمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 35اوورزمیں 217رنز بنائے ،جس میں محمد رضوان اورعادل آمین نے ناقابل شکست 57،57رنز سکور کئے جبکہ حمادالحسن نے31رنز بنائے۔
پشاورگروپ آف سکولز،کالج کرکٹ کلب (پی جی ایس سی )کی جانب سے سلمان خان،شاہد خان اور سلمان شنواری نے 2,2جبکہ اسد اللہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔(جاری ہے)
اسکے جواب میں پی جی ایس سی کے کھلاڑی مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکے اور انکی پوری ٹیم32اوورزمیں 195رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،فضل حق نے46،احمد شاہ نے33اورمحمد صابر نے28رنز بنائے،شمع کلب کی جانب سے حماد الحسن ،عادل آمین ،محمد ہارون اور محمد الیاس نے دو،دوجبکہ محمد اعجاز اور ارسلان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پشاورڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اصغر علی خان تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں نے ٹرفیاں تقسیم کئے انہوں نے فاتح ٹیم کو10ہزار روپے اور نر آپ ٹیم کوتین ڈبے بال دینے کا اعلان کیا ،اس موقع پر پی ڈی سی کے سابق سیکرٹری وشمع کلب کے صدر سید حنیف شاہ اور سینئر سپورٹس جرنلسٹ غنی الرحمن بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.