قومی وطن پارٹی کا آفتاب شیر پاؤ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
تنظیمی صورتحال پر غور، پارٹی کو منظم کر نے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا
ہفتہ 9 جنوری 2016 18:49
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاوٴ کے زیر صدا رت وطن کور پشاور میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر غور وحوض کیا گیا اور پارٹی کو منظم کر نے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔مر کزی چیئرمین نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کے ساتھ رابطہ کو مضبوط کیا جائے اور پارٹی کا پیغام گھر گھرتک پہنچایا جائے اور تمام کارکنان اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ خطہ تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے ذیادہ نقصان اس خطے اور پختون قوم کو ہوا تو دوسری طرف وفاقی حکومت کی طرف سے مختلف ایشوز جیسا پاک چائنا اکنامک کوریڈور اور دوسرے معاملات میں معاندانہ رویہ اختیار کیا گیا جس سے چھوٹوں صوبوں کی مایوسی میں عموما اور پختونوں کے مایوسی میں خصوصا اضافہ ہوا ہے جو وفاق کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.