ہائیکورٹ میں صوبے کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے لئے جاری انٹرویوز روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر
ہفتہ 9 جنوری 2016 19:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے لئے جاری انٹرویوز روکنے کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں پروفیسر ڈاکٹر عصمت اﷲ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے من پسند پروفیسرز کو وائس چانسلرز کے عہدے پر تعینات کرنے کے لئے قوانین تبدیل کر دئیے، معاملہ عدالت عالیہ میں زیر التوا ہونے کے باوجود حکومت نے بدنیتی کا ثبوت دیتے ہوئے وائس چانسلرز کے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کال لیٹر جاری کرنے کے بجائے فون کال کے ذریعے بلایا جا رہا ہے، قوانین کے تحت وائس چانسلرز کی تعیناتی سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے، قانون کے برعکس قائم کی جانے والی سب کمیٹی کو کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے، پنجاب یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی، نوازشریف انجینئرنگ یونیورسٹی سرگودھا اور لاہور یونیورسٹی فار ویمن کے وائس چانسلرز کو قوانین میں غیرقانونی ترامیم کر کے سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.