مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ عوام کے اعتماد پر پورا اتری،لاہور میٹرو منصوبے سے روزانہ ایک لاکھ 35 ہزار شہری مستفید ہورہے ہیں،میاں عرفان دولتانہ
ہفتہ 9 جنوری 2016 20:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے جب جب ان پر اعتماد کا اظہار کیا توانہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو موٹرویز، فلائی اوورز، انڈرپاسز اور شاہرات کی تعمیر جیسے میگا پراجیکٹ دیئے اور عوام کی خدمت اور سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کو عملی دی - وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جب لاہور میں 2013کے انتخابات سے پہلے میٹروبس منصوبے پر عملدرآمد کیا تو سیاسی مخالفین نے دل کھول کر ان کی مخالفت کی مگر وقت نے ثابت کیا کہ ان کا میٹروبس سروس کے قیام کا فیصلہ درست تھا- آج لاہور میٹروبس میں روزانہ تقریبا ایک لاکھ 35ہزار سے زائد لوگ سفر کی آرام دہ ، محفوظ ، معیاریاور سستی ترین سہولت سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور10فروری2013سے اب تک 12کروڑ سے زائد مسافر گجومتہ سے لے کر شاہدرہ تک کے سفر کی سہولت سے مستفید ہوچکے ہیں-کسی بھی ملک میں تیز رفتار ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں برق رفتار ذرائع آمدورفت بنیادی کردار کے حامل ہوتے ہیں اور ٹرانسپورٹ کا نظام اس ملک کے معاشرے کے تہذیب و ثقافت کا عکاس ہوتا ہے-دنیا بھر میں نقل و حمل کے تیز رفتار ، محفوظ ، آرام دہ اور موثر ترین ذریعے کے طور پر میٹروبس سروس کو مقبولیت حاصل ہے اور دنیا کے تمام ممالک اس جدید ترین ذریعہ سفر سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں-گزشتہ ادوار میں کئی حکومتیں آئیں اور گئیں مگر انہوں نے صرف امراء اور اشرافیہ کو سہولتیں دینے پر ہی اکتفا کیا مگر ملک کے بنیادی سہولتوں سے محروم کروڑوں عوام کے بارے میں کسی نے نہیں سوچا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.