مریدکے، بنک سے رقم نکلوا کر مرکز طیبہ جانے والا ایمبولینس ڈرائیور مبینہ ڈاکووٴں کا مقابلہ کرتے ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب
ہفتہ 9 جنوری 2016 20:57
مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) بنک سے رقم نکلوا کر مرکزی طیبہ جانے والا ایمبولینس ڈرائیور مبینہ ڈاکووٴں کا مقابلہ کرتے ہوئے ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ مرکز طیبہ کی ایمبولینس گاڑی کا ڈرائیور نار نگ منڈی کا رہائشی حبیب الرحمان حبیب بنک مریدکے برانچ سے تین لاکھ روپے کی رقم کیش کروا کر موٹر سائیکل کے ذریعے ننگل ساہداں جا رہا تھا تو تو تین موٹر سائیکل سوار مبینہ ڈاکووٴں نے اس کا تعاقب شروع کر دیا ۔
ننگل ساہداں یو ٹرن پر موٹر سائیکل کے آہستہ ہوتے ہی ڈاکووٴں نے اسے گھیر لیااور رقم چھینے کی کوشش کی۔ حبیب الرحمان نے ان کا مقابلہ شروع کر دیا اور ڈاکووٴں کے چنگل سے چھوٹتے ہیں موٹر سائیکل پر بھاگ نکلنے کی کوشش میں گوجرانوالہ سے آنے والے ٹرک کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حبیب الرحمان کے حادثہ کا شکار ہوتے ہی ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.