پاکستان 34 مسلم ممالک اتحاد کی مضبوطی میں کردار ادا کرے، جماعت اہل حدیث
پاکستان میں کسی بھی صورت فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،حافظ عبد الوحید
اتوار 10 جنوری 2016 15:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں دی جانے والی سزاؤں کو بنیاد بنا کر پاکستان میں کسی بھی صورت فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پاکستان 34مسلم ممالک اتحاد کی مضبوطی میں کردارادا کرے۔سعودی سفارتخانہ پرحملہ کھلی دہشتگردی ہے ۔ملک میں فرقہ پرست عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں۔
،موجودہ دور میں سیاسی، معاشی و معاشرتی نظاموں کے لیے مغرب کی بجائے سیرت نبویﷺ سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے۔(جاری ہے)
گذشتہ روز جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سمیت دیگر نے پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ماضی کے ادوار میں مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنے کی مذموم سازشیں کی گئیں آج بھی قتل و غارت گری کے وہی سلسلے قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔
بیرونی قوتیں مسلمان ملکوں میں دراڑیں ڈال کر انہیں کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں موجودہ دور میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تعلیمات نبوی ﷺسے رہنمائی حاصل کرنا اور پوری دنیا کے سامنے دین اسلام کی سچائی واضح کرنا ہو گی۔ اس سے کشمیر و فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی داد رسی ہوسکے گیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.