قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آعاز کل سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہوگا
پیر 11 جنوری 2016 13:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آعاز کل ( منگل) سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہو گا۔
(جاری ہے)
شیڈول کے مطابق گروپ اے میں شامل ٹیموں اسلام آباد ریجن اور یو بی ایل کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، لاہور ریجن اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد ،حیدر آباد ریجن اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ پشاور ریجن اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں مد مقابل ہوں گی ۔
گروپ بی میں شامل کراچی ریجن اور واپڈا کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی ،نیشنل بینک آف پاکستان اور لاہور ریجن کی ٹیمیں این بی پی اسٹیڈیم کراچی ،راولپنڈی ریجن اورکے آر ایل کی ٹیمیں یو بی ایل گراونڈ کراچی نمبر1جبکہ فاٹا اورایچ بی ایل کی ٹیمیں مقابلے کیلئے نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد کے میدان میں اتریں گی ۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 25 اور 26 جنوری کو جبکہ فائنل 28 جنوری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.