لابیگا فٹبال ، گیرتھ بیل نے زیڈان کی ریال میڈرڈ میں واپسی یادگار بنا دی
پیر 11 جنوری 2016 18:25
میڈرڈ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) مشہور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ نے گیراتھ بیل کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ڈیپورٹیوو لا کوریونا کو 0-5 سے شکست دے کر اپنے نئے کوچ زین الدین زیڈان کا بحیثیت کوچ پہلا میچ یادگار بنا دیا۔ ہفتے کو کھیلا گیا میچ بظاہر کچھ اہم نہ تھا لیکن زیڈان کے دوبارہ ریال میڈرڈ کا حصہ بننے کے بعد یہ میچ اس لحاظ سے اہمیت اختیار کر گیا تھا کہ یہ ان کا بحیثت کوچ میڈرڈ کے ساتھ پہلا میچ تھا۔
ائقین نے کھلے دل کے ساتھ نئے کوچ کا استقبال کیا۔(جاری ہے)
میچ کے 15ویں منٹ میں کریم بینزیما نے اپنی ٹیم کا کھاتا کھولا اور 7 منٹ بعد بیل نے اس برتری کو دگنا کر دیا۔ پہلا ہاف ختم ہونے سے چار منٹ قبل بیل نے رونالڈو کے پاس پر گیند کو گول کی راہ دکھا کر ٹیم کی برتری 30-3-0 کر دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر نے ہیٹ ٹرک کا نادر موقع ضائع نہ کیا اور 63ویں منٹ میں ٹونی کروز کی کارنر پر لگائی گئی ہٹ کو گول میں پہنچا کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ دوسرے ہاف میں کریم بینزیما نے ایک اور گول کر کے ٹیم کی سبقت 0-5 کر دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.