عامر کی انٹری لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز کیلئے خطرہ، وہاب ریاض کے بعد جنید خان نے بھی تاثر مسترد کردیا
منگل 12 جنوری 2016 11:50
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر جنید خان نے اس تاثر کو رد کردیا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کی واپسی سے ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔جنید خان کا کہنا تھا کہ عامر یا کسی اور کے ٹیم میں شامل یا باہرہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اس طرح کی چیزوں سے کسی کی زندگی میں شاید ہی کوئی اثر پڑتا ہو۔
قومی ایک روزہ کپ میں فاٹا کے خلاف واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے جنید نے 33 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی.ان کا کہنا تھا کہ میں عامر کی موجودگی میں انڈر19 ٹیم میں کھیلا، اس لیے ان کی شمولیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔سلمان بٹ اور محمد آصف کے حوالے سے جنید کا کہنا تھا کہ دونوں نے واپڈا کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد اپنے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے اچھا آغاز کیا ہے، عامر نے واپسی اپنی کارکردگی کے ذریعے کی تھی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.