گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،انوکھے نمبرز متعارف کروانے کافیصلہ کر لیا گیا
منگل 12 جنوری 2016 16:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنماوں،ادبی شخصیات ، کھیلوں اور شوبز کی لیجنڈزکی تصاویر سے مزین نمبر پلیٹوں کے اجراء کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی ،منظوری ملنے کی صور ت میں نمبر پلیٹیں باقاعدہ بولی کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تحریک پاکستان کے سرکردہ قومی رہنماوں،ادبی شخصیات ، کھیلوں اور شوبز سمیت دیگرشعبوں کی لیجنڈز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی تصویر کے تھیم پر مبنی تصاویر کا اجراء کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے اس کی سمری منظوری کیلئے حکومت کو بھجوا دی ہے جس کی منظوری ملنے کی صورت میں اس پر اگلے ماہ سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس پر کام کر کے سمری منظوری کے لئے بھجوا دی گئی ہے۔تصویر کا تھیم ہونے کے باعث نمبر پلیٹوں کا سائز بڑارکھا جائے گا اورنمبر پلیٹ پر ”ڈائی “کے ذریعے ہی تصویر کا تھیم دیا جائے گا۔ ااگر ان نمبر پلیٹوں کا اجراء ہوتا ہے تو اس سے یقینا ریو نیو میں اضافے کا امکان ہے۔ مذکورہ نمبر پلیٹوں کا اجراء بھی باقاعدہ بولی کے ذریعے کیا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.