مسلم ممالک کے تنازعات کے حل کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کی جائے، انجمن طلباء اسلام
منگل 12 جنوری 2016 16:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) انجمن طلباء اسلام لاہور ڈویژ ن کے ناظم محمد اکرم رضوی نے تمام مسلم حکمرانوں کو خصوصی خط ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم حکمران ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں کریں۔ مسلم ممالک کے تنازعات کے حل کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کی جائے اور او آئی سی کا اجلاس بلا کر ایران سعودی تنازعہ کا حل نکالا جائے۔
ایران میں سعودی عرب کے سفارتخانے کو جلانا افسوسناک ہے۔ مسلم ممالک کو آپس میں لڑانا امریکی ایجنڈا ہے۔ایران اور سعودی عرب کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بات چیت سے تنازعات کو حل کریں۔ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسلام دشمن طاقتیں فرقہ واریت کو مسلمانوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہی ہیں۔(جاری ہے)
مسلم ممالک آپس میں لڑ کر دشمن کو خوش نہ کریں۔
امریکہ میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر قد غن لگائی جارہی ہے۔ایران سعودی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کیلئے اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں سرگرم ہو چکی ہیں۔ ایران سعودی تنازعہ سے امت مسلمہ کو نا قابل تلافی نقصان ہو گا۔ مسلم حکمران ایران سعودی کشیدگی پر خامو ش تماشائی نہ بنیں۔ تہران اور ریاض کے تعلقات میں بہتری عالم اسلام کی ضرورت ہے۔اکرم رضوی نے خط میں مزید لکھا ہے کہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شام ،عراق اور ایران کو بھی شامل کیا جائے اور عالمی سطح پر متحدہ مسلم بلاک تشکیل دیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایران اور سعودی کشیدگی کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں اضطراب ہے اس لئے ایران سعودی کشیدگی سے اسلام دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان ایران اور سعودی عرب کے ہنگامی دورے کریں۔مسلم امہ کو تقسیم ہونے سے بچانا ہو گا۔ عالم اسلام کا سعودی اور ایرانی بلاک میں تقسیم ہونا افسوسناک ہے۔امت مسلمہ کی ضرورت متحدہ مسلم بلاک ہے۔ سعودی عرب اور ایران افہام تفہیم سے تنازعات حل کریں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.