آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنماؤں کا اجلاس
پارٹی راہنماؤں کی سیکرٹری جنرل کو اپنے شعبے سے متعلق بریفنگ دی، انتخابات2018کی تیاری کے لئے تجاویز پیش
منگل 12 جنوری 2016 22:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے مرکزی راہنماؤں کا اجلاس منگل کو پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی کی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسد محمود چودھری، فاطمہ ملہی، تقدیرہ اجمل،غزالہ حبیب، راجہ حماد،ریاض خان،حاجی مطلوب،راجہ ثاقب محمود،سید مصطفیٰ شاہ،بلال کاظمی ،برگیڈئیر (ر) اسلم،اور غالب سوختہ ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر راہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں پارٹی راہنماؤں نے سیکرٹری جنرل کو اپنے اپنے شعبے سے متعلق بریفنگ دی اور انتخابات2018کی تیاری کے لئے تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں 23مارچ 2016کو پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاگیا جس کی صدارت پارٹی چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف کریں گے۔(جاری ہے)
اس اجلاس میں تمام صوبائی تنظیموں اور بیرون ممالک سے پارٹی عہدیداران شرکت کریں گے۔
ڈاکٹر محمد امجد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ذمہ داران کو اپنے اپنے شعبہ جات میں تنظیم سازی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہمیں 2018کے انتخابات کے لئے آج سے تیاری شروع کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے قائد پرویز مشرف اور قوم کو جلد از جلد ایک مکمل اور منظم پارٹی دینی ہے۔اس مقصد کے لئے ہمیں ہروقت پارٹی کے لئے کام کرنا ہے اور جنرل(ر)پرویز مشرف کا فلسفہ گھرگھر پہنچانا ہے۔انہوں نے پارٹی راہنماؤں کو پورے ملک میں ہنگامی طور پر رکنیت اور تنظیم سازی کرنے کی ہدایت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشن ، 6دہشتگرد مارے گئے
-
سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا،اہلیہ پرویز الہی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
وزیراعلٰی کا مری ہسپتال پراجیکٹ کو سابق دور میں 4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر کارروائی کا فیصلہ
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.