نظام آبپاشی کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ روز کے بعد بلانے کا فیصلہ
بدھ 13 جنوری 2016 19:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) نہری نظام کی استعدادکار میں بہتری لانے کے لئے تشکیل دی گئی اعلی سطحی کمیٹی کا پہلا اجلاس وزیر آبپاشی میاں یاور زماں کی صدارت میں ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمان ، ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری خالد محمود ججہ اور چوہدری طارق محمود باجوہ کے علاوہ سابق چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ سلمان غنی اور ڈپٹی سیکرٹری (آپریشن) محکمہ آبپاشی ڈاکٹر نعمان نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم بھی موجود تھے۔ اجلاس میں نظام آبپاشی کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ روز کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے کنوینر منعقد ممبر قومی اسمبلی چوہدری اسدا لرحمان ہونگے۔(جاری ہے)
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے میاں یاور زمان نے کہا کہ آبی گزرگاہوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے اور نہری پانی کے ضیاع کو روکنے کے ئے قانون سازی کو موثر تر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پانی کے کفایت شعارانہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے جامع پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کمیٹی ممبران پر زور دیا کہ ایسی پالیسی وضع کرنے کے لئے بھی ماہرین سے سفارشات لی جائیں تا کہ حکومت کو گائیڈ لائنز مہیا کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ نظام آبپاشی کی بہتری کے لئے جاری ادارہ جاتی اصلاحات پروگرام کے اہداف حاصل کرنے کے لئے موجودہ میکینزم میں بہتری لائی جائے گی جبکہ نہری انتظام و انصرام میں کسانوں کی شمولیت کو موثر بانے کے ساتھ ساتھ شفافیت اور جوابدہی کے پہلوو ¿ں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ میاں یاور زمان نے کہا کہ آبی گزرگاہوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے اور نہری پانی کے ضیاع کو روکنے کے ئے قانون سازی کو موثر تر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پانی کے کفایت شعارانہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے جامع پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کمیٹی ممبران پر زور دیا کہ ایسی پالیسی وضع کرنے کے لئے بھی ماہرین سے سفارشات لی جائیں تا کہ حکومت کو گائیڈ لائنز مہیا کی جا سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نظام آبپاشی کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ روز کے بعد منعقد کیا جائے گا جبکہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری اسدا لرحمان کمیٹی کے کنوینر ہونگے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.