باغبا ن جسامت اور بیرونی دلکشی و جاذبیت برقرار کھنے کیلئے پھل کی پختگی کو مدنظر رکھتے ہوئیترشاوہ پھلوں کو پودوں سے توڑیں،ماہرین زراعت
جمعرات 14 جنوری 2016 13:50
لاہور ۔14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء)زرعی ماہرین نے باغبانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پھل کی جسامت اور بیرونی دلکشی و جاذبیت برقرار کھنے کیلئے پھل کی پختگی کو مدنظر رکھتے ہوئیترشاوہ پھلوں کو پودوں سے توڑیں ۔زرعی ماہرین کے مطابق باغبان ترشاوہ پھلوں کو عدم آگاہی کے باعث سیزن کے شروع میں توڑ لیتے ہیں جس سے پھل پوری طرح تیار نہیں ہوتا اورجسامت میں کم رہ جاتا ہے جس سے وہ بیرونی دلکشی کھو دیتا ہے اور مارکیٹ میں مناسب قیمت حاصل نہیں کر پاتا۔
ماہرین نے بتایا کہ ترشاوہ پھلوں کو پودوں سے توڑنے کے بعد ایک چٹائی پر یا فیکٹری میں کنویئر بیلٹ پر چھانٹنے کے بعد مختلف گروہوں یا گریڈز میں تقسیم کیا جاتاہے۔ پھلوں کی درجہ بندی کے دوران پھل کے سائز، بیماری سے پاک ہونااور جلد کی رنگت کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔(جاری ہے)
عالمی مارکیٹ کے معیار کے مطابق پھلوں کو تین گریڈز لاثانی، اول اور دوم درجہ میں تقسیم کیا جاتاہے۔
گریڈنگ کے بعد پھلوں کی پیکنگ کا عمل انتہائی اہم ہے۔ باغبان ان پھلوں کو جاذب نظر اور معیاری پیکنگ کیلئے الگ الگ پیک کرکے ایک کارٹن میں رکھیں۔ اچھی پیکنگ سے مارکیٹ میں نہ صرف بہتر دام ملتے ہیں بلکہ ان پھلوں کی عمر میں بھی اضافہ ہوتاہے۔ پاکستان دنیا میں ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور پنجاب میں ترشاوہ پھلوں کی مجموعی ملکی پیداوار کا تقریباً 95 فیصد حصہ پیدا ہوتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.