بہتر ذرائع مواصلات ملکی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ‘ملک تنویر اسلم اعوان
جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور معیار میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘صوبائی وزیر ہاؤسنگ
جمعرات 14 جنوری 2016 16:47
لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء )بہتر ذرائع مواصلات ملکی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی اسی اہمیت کے پیش نظر حکومت پنجاب نے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے کثیر فنڈز مختص کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ،مواصلات وتعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے پنجاب ہائی وے سرکل کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں سیکرٹری مواصلات وتعمیرات محمد مشتاق اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب 107181 ملین روپے کی لاگت سے پنجاب ہائی وے سرکل نارتھ زون کل293منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنا رہی ہے۔(جاری ہے)
ان منصوبوں میں 209 جاری جبکہ 84 نئے منصوبے شامل ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ نئے منصوبوں میں پنجاب ہائی وے سرکل لاہور ڈویژن کے 8 ،گوجرانوالہ 31 ،راولپنڈی26 ،سرگودھا11 اور ساہیوال سرکل کے 8 منصوبے شامل ہیں۔
ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا کہ منصوبوں کے فنڈز اور پی سی ون کی منظوری کے لئے بروقت کام شروع کیا جائے تاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور معیار میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو بہترین ذرائع مواصلات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف سفر کا دورانیہ کم ہو گا بلکہ ایندھن کی بھی بچت ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.