فائرایمرجنسی ریسپانس بہتر بنانے کے لئے کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا فیصلہ
ریسکیو ہیڈکوارٹر میں ضلعی افسران کی کانفرنس کا انعقاد ‘ ایمرجنسی ریسپانس کے لئے سفارشات پیش کی گئیں
ذیشان حیدر جمعہ 15 جنوری 2016 19:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) فائر ایمرجنسی ریسپانس بہتر بنانے کے لئے ریسکیورز کی کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ اورریپڈفائر وہیکلز فراہم کئے جائیں گے۔ ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں فائر ایمرجنسی ریسپانس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس (ریسکیو 1122 )بریگیڈئیر( ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے ریسکیو1122کے تمام ضلعی افسران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائرایمرجنسی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر فائر ایمرجنسی رسپانس کی استعداد کار بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
ایمرجنسی اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل و پرنسپل بریگیڈیئر (ر) امیرحمزہ نے ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 ٹیم کا حصہ بننا میرے لئے باعث فخر ہے۔ باہمی مشاورت سے ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کو مزیدمضبوط بنایا جائے گا۔(جاری ہے)
ریسکیو اکیڈمی میں پیشہ ورانہ ضرورت کے تحت مرحلہ وارتربیتی کورسز کا انعقاد جلدازجلد کیا جائے گا تاکہ ریسکیورز آپریشنز کے دوران موثر طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ریسپانس کو موثر بنانے کے لئے موجودہ فائرفائٹنگ سسٹم میں جدیدطریق کار اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہیڈ آف آپریشنز ایاز اسلم نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ تقریب میں ریسکیو1122 کے ضلعی افسران نے فائرفائٹنگ کے حوالے سے درپیش مشکلات اور ان کے حل کے لئے موثر حکمت عملی اپنانے کی سفارشات پر زور دیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد ڈویژنل ایمرجنسی افسران راوالپنڈی ڈاکٹر عبدالراحمن ،ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرسرگودھامظہر شاہ ، ڈویژنل ایمرجنسی آ فیسر لاہورڈاکٹراحمدرضا ، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈی جی خان ڈاکٹر ناطق، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر بہاولپور آصف رحیم ، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال ڈاکٹر خالد عبداﷲ اورریجنل ایمرجنسی آفیسر(نارتھ) رفعت ضیاء نے اپنے ڈویژن میں ہونے والے آگ کے بڑے حاد ثات بشمول پی سی ہوٹل راولپنڈی ،کلاتھ مارکیٹ سرگودھا کے آگ سے سے نبرد آزما ہونے کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر سفارشات پیش کیں ،جبکہ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ظفر شاہ صاحب نے حالیہ دوبئی میں بلند و بالا عمارت میں آگ بجھانے کی موثر حکمت عملی سے بھی روشناس کروایا ۔تمام افسران نے فائیر فائیٹنگ بشمول کراچی پورٹ فائر سروس سعیدجدون فائر سیفٹی ایسوسی ایشن آف پاکستا ن وائس پریذڈنٹ غلام محمد ناز ، منشاء بٹ صدر آل پنجاب فائر ایسوسی ایشن ، سنئیر فائر آفیسر عابد حسین اور فائر سروس کے دیگر ماہرین سے تفصیلی بحث و مباحثہ کے بعدفائر سروس کی استعدا د کا ر بڑھانے کے لیے ایکشن پلان کے لیے مشورہ تیا ر کیا ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے تمام آفسران کو تمام حادثات بالخصوص آگ کے واقعات پر بر وقت پیشہ ورانہ ریسپانس مہیا ء کرنے پر مبارک باد دی اور مزید ہدایات دیں کہ تمام ضلعی افسران اپنے متعلقہ ضلع میں عوام الناس کو میعاری ایمرجنسی سروس کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.