پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ کی آذربائیجان کے وزیر دفاع اور نیول چیف سے ملاقات
جمعہ 15 جنوری 2016 20:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں ۔گذشتہ روز نیول چیف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوسے ملاقات کی اور باہمی تعاون کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا ۔
(جاری ہے)
ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے جمعہ کو آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوو ،چیف آف سٹیٹ بارڈر سروس کرنل جنرل الچین گلیو اور چیف آف نیوی کیپٹن فرسٹ رینک شاہین مما دوو سے ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں کے دوران باہمی مفادات کے اُمور، دفاع اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مختلف شعبوں کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کی بنیاد پر قریبی اور مضبوط تعلقات قائم ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ کے اس دورے سے دونوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.