پنجاب کے مختلف حصوں میں دھند کی چادر تن گئی، ملتان ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:14

ملتان /لیہ /بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) پنجاب کے مختلف حصوں میں دھند کی چادر تن گئی، ملتان ایئر پورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا، کئی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں، رحیم یار خان میں شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر تین گاڑیاں ٹکرا گئیں، صادق آباد میں حد نگاہ صفر ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ۔

موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں آگئے ۔

(جاری ہے)

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،لیہ اور جوہرآباد میں حد نگاہ 50 میٹر، جبکہ خانپور60، ڈی جی خان 70 ، جھنگ 80 ، ملتان ، بھکر، منڈی بہاؤالدین ،بہاولپورائیرپورٹ 100 ،فیصل آباد، کوٹ ادو، اوکاڑہ 200 ، رحیم یار خان، ساہوال300 ، جہلم ، منگلہ500 ، نواب شاہ700 ، لاہور، سیالکوٹ، سکھر1000 میٹر رہی ۔

ڈرائیور حضرات محتاط ڈرائیونگ کریں۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کیمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کیاوقات میں شدید دھند پڑنیکا امکان ہے۔اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنیکا امکان ہے۔

ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں سکردومنفی 09،استورمنفی 07 ، پاراچنار، گوپس، ہنزہ،کالام منفی 06، کوئٹہ منفی 04 ، قلات، دیر، مالم جبہ منفی 03، گلگت، دالبندین، راولاکوٹ منفی 02 ، مری اور ڑوب میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ بہاولپور شہر اور گرد و نواح میں دھند کی وجہ سے متعدد مقامات پر حد نگاہ صفر ہے۔

موٹر وے حکام کے مطابق لودھراں سے چنی گوٹھ تک قومی شاہراہ شدید دھند کی لپٹ میں آگئے اور ساہیوال، دنیا پور، چیچہ وطنی ، خانیوال، لودھراں ،بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ شدید دھند کے باعث موٹر وے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو انتہائی محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :