برکینا فاسو :ہوٹل پر قبضہ کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف خصوصی آپریشن مکمل یرغمالی بنائے گئے 126افرادکو رہا کروالیاگیا
عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 14:06
اواگاڈوگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء)افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت کے مرکز میں واقع ایک ہوٹل پر قبضہ کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف خصوصی آپریشن مکمل کیا گیا ہے۔ہوٹل سے 126 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے، تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ اس بارے میں برکینا فاسو کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا۔ اطلاعات کے مطابق 25کے قریب افراد ہلاک اور15 زخمی ہو گئے۔
اس ہوٹل میں اقوام متحدہ کے اہلکار اور مغربی سیاح ٹھہر جاتے ہیں، جمعہ کی شام ہوٹل کے سامنے دو کار دھماکے ہوئے تھے جس کے بعد مسلح افراد کے ایک گروپ نے ہوٹل پر حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری اسلامی مغرب کے ملکوں میں القاعدہ نامی تنظیم کی شاخ المرابطون نے قبول کر لی۔قبل ازیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے اواگاڈوگو کے ہوٹل میں یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 30کی رہائی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق سیکورٹی فورسسزنے کاروائی کرتے ہوئے یرغمال بنائے گئے درجنوں افراد میں سے ایک وزیرسمیت30افراد کو رہاکروا یا تاہم رہا کروائے جانے والوں کی شناحت اور قومیتوں کے بارے میں مقامی حکومت کی جانب سے ابھی تفصیلات مہیا نہیں کی گئیں ‘مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ رہاکروائے جانے والے افراد کو حفاظتی تحویل میں رکھا جائے گا کیونکہ ممکنہ طور پر یرغمالیوں کے روپ میں دہشت گرد فرارہوسکتے ہیں ‘رہا کروائے جانے والے افراد کو شناختی عمل مکمل کرنے کے بعد جانے کی اجازت دیدی جائے گی ‘واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب افریقہ میں کام کرنی والی تنظیم ”القاعدہ ان اسلامک مغرب “نے ہوٹل پر حملہ کرکے 25کے قریب افرادکو ہلاک کرکے درجنوں افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.