مرد و خواتین کیلئے” تیزاب گردی سے تندرستی تک “ صحت مراکز کے قیام کا فیصلہ
مختلف اضلاع میں تین مراحل میں شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے کیلئے کا تخمینہ 1 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے،محکمہ صحت سے وابستہ سینئر میڈیکل آفیسر کی گفتگو
ہفتہ 16 جنوری 2016 17:47
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)گزشتہ پانچ سالوں میں پنجاب کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں مین تیزاب گردی کے واقعات میں شدید اضافہ کا انکشاف ہوا ہے تاہم خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں اور مردوں پر بھی تزاب گردی کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت و ریسکو اداروں کے سینئر سٹاف پر مشتمل ٹیم کے زیر اہتمام پنجاب کے مختلف اضلاع میں متاثرہ افراد کیلئے ”تیزاب گردی سے تندرستی تک “ کے نام سے مرکز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے متعلقہ ضروریات کیلئے سمری تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جھلسنے والے افراد کیلئے مراکز کے قیام کا مقصد ایسے افراد کو معذوری سے بچانا ہے۔محکمہ صحت سے وابستہ سینئر میڈیکل آفیسر کے مطابق پہلے مرحلے کیلئے تخمینہ 1 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے تاہم انتہائی کم لاگت سے اچھے سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ مراکز پہلے سے موجود ہسپتالوں میں قائم کرنے کی ہدایات ہیں جس پر محکمہ صحت اور ریسکیو اداروں نے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.