گائے ذبح کرنے کا الزام، ہندو انتہا پسندوں کی بھارتی کرکٹر محمد شامی کے اہلخانہ کو دھمکیاں
پولیس نے محمد شامی کے بھائی کو گرفتار کر لیا، عدالت سے ضمانت لینے کے بعد رہا کیا گیا
ہفتہ 16 جنوری 2016 18:53
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) بھارت میں گائے ذبح کرنے کے معاملے پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد اور دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں اب اس انتہا پسندی کے شعلے پھیلتے ہوئے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کے گھر تک پہنچ گئے ہیں۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گائے ذبح کرنے والوں کی مدد کے الزام میں فاسٹ بولر محمد شامی کے بھائی حسیب کو گرفتار کر لیا اور پھر عدالت سے ضمانت لینے کے بعد انھیں رہا کیا گیا۔
محمد شامی کے والد کا کہنا ہے کہ ہمیں بلا وجہ گائے ذبح کرنے کے معاملے میں گھسیٹا جارہا ہے، ہمارے خاندان کی جان کو انتہا پسندوں سے خطرہ لاحق ہے، تحفظ فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں ایک مسلمان جوڑے کو ریاست مہاراشٹرا میں ٹرین سے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جب کہ اس سے قبل بھی ایک مسلمان شخص کو گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں قتل کردیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.