سعودی حکومت کاکارنامہ ،حاجیوں کے مقدس سفر میں ایک اور سہولت کا اضافہ
پیر 18 جنوری 2016 13:01
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء )سعودی وزیر حج نے حاجیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کی رہائش کا انتظام کرنے والی کمپنیاں ہی ان کی منزلوں پر سامان پہنچانے کی ذ مہ دار ہوں گی۔سعودی وزیر حج بندر الحجار کا کہنا تھا کہ ایک نئے نظام کے تحت زائرین کے تیز رفتار اور آرام دہ سفر کے لئے ان کا سامان اب مقامی کمپنیوں کے ذمہ ہے۔
اس نظام کے تحت تمام زائرین سامان کی فکر کئے بغیر ہی ائیرپورٹ جائیں گے۔ انہیں اب اپنے سامان کا چیک ان کروانے کے لئے کاؤنٹروں پر انتظار کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔(جاری ہے)
وزیر حج کا کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ میں موجود لائسنس یافتہ کمپنیاں ان کا سامان ائیرپورٹ تک پہنچانے کی ذمہ دار ہوں گی اور وہی سامان کو جہاز میں رکھوانے کا عمل پورا کریں گی۔
مقدس شہروں سے گھروں کو واپس جانے والے زائرین کے لئے آب زم زم کی فراہمی کے حوالے سے بندر الحجار کا کہنا تھا کہ زم زم کو زائرین کو سعودی عرب لانے والے جہازوں کی واپسی کے وقت ہی رکھوا کر ان کے ممالک میں بھیج جائے گا۔ان کا کہنا تھا "زائرین آب زم زم کا مخصوص کردہ کوٹہ اپنے ممالک میں واپس پہنچنے پر وصول کریں گے۔ اب آب زم زم ان کی سعودی عرب سے واپسی پر ان کے سامان کا حصہ نہیں ہوگا۔"مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.