فیصل آباد میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین سینتھیٹک اتھلیٹکس ٹریک قائم کر نے کا فیصلہ
پیر 18 جنوری 2016 14:07
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء)فیصل آباد میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے عالمی معیار کا جدید ترین سینتھیٹک اتھلیٹکس ٹریک فراہم کیا جارہا ہے جرمن ساخت کے پانچ ہزار مربع میٹر پر مشتمل یہ جدید اتھلیٹکس ٹریک شہباز شریف سپورٹس سٹیڈیم اینڈ پارک فردوس کالونی جھنگ روڈ میں بچھایا جارہا ہے جو آئندہ چھ ماہ کی مدت میں مکمل کر لیا جائے گا ۔
اس منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے رکھا ۔ ڈی سی او نور الامین مینگل ‘پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل ( ر) اکرم ساہی حلقہ پی پی 70 کے چیئرمین ‘ وائس چیئرمین ‘ کونسلرز‘ سیاسی کارکن اور علاقہ کے لوگ بڑی تعداد میں اس موقع پر موجود تھے ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے 131 کنال وسیع اراضی پر مشتمل شہباز شریف سپورٹس سٹیڈیم اینڈ پارک میں جدید ترین سینتھیٹک اتھلیٹکس ٹریک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اربوں روپے مالیت کی 131 کنال اراضی سپورٹس سٹیڈیم کے لئے فراہم کی جس میں دنیا کا جدید ترین سینتھیٹک اتھلیٹکس ٹریک بچھانے کا منصوبہ ممکن ہوا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.