سویابین کی کا شت کیلئے میرا زمین کے انتخاب کی سفارش

پیر 18 جنوری 2016 14:22

سلانوالی۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) زرعی ماہر ین نے سویابین کی بہار یہ کا شت کیلئے کاشت کار وں کو ہدایت کی ہے کہ سویابین کی موزوں اقسام این اے آر سی 1این اے آرسی 2ایف ایس 95ولیمیز82اورفیصل سویابین کاانتخاب کریں اورانہیں وسط فروری تا آخر فروری تک کا شت کرنا اچھی پیداوار کیلئے بہت ضروری ہے ،سویابین کی کا شت کیلئے میرازمین بہتر ہے، جس میں پانی کانکاس اچھاہو، جبکہ سیم ز د ہ اورکلراٹھی زمینوں میں سویابین کوکاشت نہ کیاجا ئے، اچھی پیداوار کیلئے ہموارزمین میں 2یہ 3مرتبہ ہل چلائین اوراتنی ہی با رسہاگادیں کاشت ہمیشہ صبح یا شام کے و قت تر وترمیں کریں ،سویابین کیا ا چھی پیداوار کے حصول کیلئے بہتر روئیدگی والا40سے45کلوگرام بیج فی ایکڑاستعمال کریں۔

(جاری ہے)

فصل نقصا ن دے حشرات اوربیماریوں سے محفوظ رہے۔ سویابین کی زیاد ہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے بیج کو جراثیمی ٹیکہ ضرورلگائیں۔

متعلقہ عنوان :