حکومت سرمایہ کاری کانفرنس جیسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھے ،ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی ‘لاہور چیمبر
پیر 18 جنوری 2016 16:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سرمایہ کاری کانفرنس جیسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھے کیونکہ ان سے ملک میں انتہائی ضروری غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی ۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس منعقد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ان سے ملک میں انتہائی ضروری غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جس سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو مزید اچھا پیغام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری آنے سے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی اور مختلف شعبوں میں ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا جبکہ معیشت کو تقویت ملے گی، نئے منصوبے شروع ہونگے اور روزگار کے نئے مواقع نکلیں گے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.